رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکا، تین ہلاک


اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں سے قبضے میں لیا گیا اسلحہ و بارود (فائل فوٹو)
اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں سے قبضے میں لیا گیا اسلحہ و بارود (فائل فوٹو)

پاکستان کے قبائلی اورکزئی ایجنسی میں ہفتے کو سڑک میں نصب بم دھماکے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ابراہیم زئی کے علاقے میں دیسی ساخت کے بم کا یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب سکیورٹی فورس کے اہلکار علاقے میں معمول کے گشت پر تھے۔

سکیورٹی عہدیدار بار ہا کہہ یہ چکے ہیں کہ اورکزئی ایجنسی کے بیشتر حصوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے اور علاقے سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تاہم اب بھی اورکزئی کے مختلف علاقوں میں شدت پسند سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG