رسائی کے لنکس

ایف بی آئی نے پورٹ لینڈ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا


ایف بی آئی نے پورٹ لینڈ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا
ایف بی آئی نے پورٹ لینڈ میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

مریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک صومالی نژاد امریکی شہری کو ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک پرہجوم علاقے میں مبینہ طور پر کار بم سے دھماکہ کرنے کےمنصوبے پر عمل درآمد کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک صومالی نژاد امریکی شہری کو ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں ایک پرہجوم علاقے میں مبینہ طور پر کار بم سے دھماکہ کرنے کےمنصوبے پر عمل درآمد کرتے ہو ئے گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی حساس ادارے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے 19سالہ محمد عثمان محمود کواس وقت گرفتار کیا جب وہ شہر کے مصروف ترین علاقے میں موبائل فون سے جعلی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو دھماکہ کرنے کے لئے نمبر ڈائل کر رہا تھا۔ جمعے کی شام کو دھماکے کے لئے ایسا وقت متعین گیا تھا جب شہر میں ایک چوراہے پر کرسمس ٹری پر روشنیان جلانے کی تقریب کے لئے ہزاروں لوگ وہاں جمع تھے۔

ایف بی آئی پچھلے ایک سال سے محمد عثمان پر نظر رکھے ہوئے تھی ۔ عثمان کا خیال تھا کہ دھماکے کے منصوبہ بندی کے لئے وہ پاکستان میں کسی انتہا پسند گروہ کے اراکین سے رابطے میں ہے جو اس منصوبے میں اس کی مدد کر رہے تھے۔ حقیقت یہ تھی کہ وہ جن لوگوں سے ای میلز کے ذریعے رابطے میں تھا وہ حساس ادارے کے اہلکار تھے۔

اس کی جعلی ساتھیوں نے اسے گاڑی میں جعلی مواد بھر کے دیا جسے وہ موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کرنے گیا۔

محمد عثمان کو پیر کےروز پورٹ لینڈ میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل ڈلس ایریا مسلم سوسائٹی ADAMSنے پورٹ لینڈمیں دھماکے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایڈمز اور اس کے ممبران نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے امریکی ادارے ایف بی آئی کی کامیابی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کی جلد تفتیش کر کے اس پر مقدمہ چلایا جائے اور اگر اس پر جرم ثابت ہو تو اسے کڑی سزا دی جائے۔

ایڈمز نے بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکہ بھر کے تمام مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ سیکیورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کسی بھی مشتبہ شخص کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں تو وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔

XS
SM
MD
LG