رسائی کے لنکس

’نائن الیون میوزیم‘ میں اسامہ کے خلاف آپریشن سے متعلق اشیا کی رونمائی


میوزیم میں رکھی گئی نئی اشیاء میں جو چیزین شامل ہیں اُن میں آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی نیوی سیل کے ایک اہلکار کی ’شرٹ‘، اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کی اینٹ اور ایک یادگاری سکہ بھی شامل ہے۔

نیویارک کے ’’ستمبر 11 میوزیم‘‘ میں 2011ء میں اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں کیے گئے کامیاب فوجی آپریشن سے متعلق کچھ اشیا کی رونمائی کی گئی ہے۔

اتوار کو میوزیم میں رکھی گئی نئی اشیاء میں جو چیزین شامل ہیں اُن میں آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی نیوی سیل کے ایک اہلکار کی ’شرٹ‘، اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کی اینٹ اور ایک یادگاری سکہ بھی شامل ہے۔

میوزیم کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہاں رکھی گئی ’شرٹ‘ یا قمیض اسامہ بن لادن کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والے امریکی فوج کے خصوصی دستے نیوی سیلز کے ’یونٹ چھ‘ کے ایک ریٹائرڈ اہلکار نے پہن رکھی تھی اور اس کے ایک کندھے پر امریکی پرچم بنا ہوا۔

جو یادگاری سکہ میوزیم میں رکھا گیا ہے اُس کے ایک طرف آپریشن کی تاریخ جب کہ دوسری طرف سرخ رنگ میں انگریزی حرف ’’ایکس‘‘ درج ہے، یہ سکہ سی آئی اے کے ایک افسر کی ملکیت ہے جو ’’مایا‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

آسکر ایورڈ یافتہ فلم ’’زیرو ڈارک تھرٹی‘‘ کا مرکزی کردار اسی افسر سے متعلق ہے۔

یہ یادگاری سکہ دنیا کے سب سے مطلوب شخص کی تلاش مکمل ہونے کی یادگار کی طور پر جاری کیا گیا۔ عجائب گھر نے ان اشیا کے عطیہ کرنے والے دونوں افراد کی شناخت کو خفیہ رکھا ہے۔

9/11 کا میوزیم مئی میں کھولا گیا تھا اور اب تک تقریباً 900,000 افراد یہاں آ چکے ہیں۔


XS
SM
MD
LG