رسائی کے لنکس

2010ء آسکر نامزدگیاں : ‘اَواتار’، ‘دِی ہَرٹ لاکر’ سب سے آگے


فلمیں: پریشئس، اواتار، اَپ اِن دِی ایئر، اِنگلورئیس بسٹرڈز
فلمیں: پریشئس، اواتار، اَپ اِن دِی ایئر، اِنگلورئیس بسٹرڈز

Avatarاور The Hurt Lockerاعلیٰ درجے کی منتخب فلمیں، جیمز کیمرون اور کیتھرین بگِلو سابق میاں بیوی بہترین فلم ڈائریکٹرکے طور پر نامزد

منگل کو لاس انجلیس میں بیاسیویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ، جس میں سائنس فکشن ‘اواتار’ اور عراق جنگ پر معروف ڈرامے پر بننے والی فلم ‘دِی ہرٹ لاکر’ پیش پیش ہیں۔

موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کی امریکی اکیڈمی کی طرف سے دونوں فلموں میں سے ہر ایک کو نوبارنامزدکیا گیا ہے۔

یہ نامزدگیاں ، جیمز کیمرون کو فلم ‘اواتار’ کے لیے بہترین فلم اور بہترین ڈائرکٹر کے طور پر، جو کہ اعلیٰ ترین درجے کی فلم ہے؛ اور کیتھرین بِگلو کو ‘دِی ہرٹ لاکر’ کی بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے۔

بِگلو، کیمرون کے سابقہ زوجہ ہیں، نے گذشتہ ہفتے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ ایوارڈز کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت چکی ہیں ، جس کے باعث وہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے کی فیورٹ بن گئی ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز ، ‘آسکر’ کے نام سے زیادہ مشہور ہیں۔ اب تک کسی خاتون نے ڈائرکٹر کے طور آسکر کا انعام نہیں جیتا ہے۔

دیگر بہترین فلمیں جنھیں نامزر کیا گیا ہے اُن میں ’الیئن ٹیل ڈسٹرکٹ نائین’، دوسری عالمی جنگ کے بدلے پر مبنی فلم ‘اِنگلوریس بسٹرڈز’ ، اور اینی میٹڈ فلم ‘اَپ اِن دِی ایئر’ شامل ہیں۔

بیاسیویں آسکر کی تقریب سات مارچ کو لاس اینجلس میں ہوگی۔

XS
SM
MD
LG