رسائی کے لنکس

پاک افغان افواج میں جھڑپ، تین پاکستانی فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)



حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کی سرحدی افواج کے ساتھ جھڑپ میں ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

انٹیلی جنس عہدیداروں کے مطابق یہ جھڑپ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی قصبے غلام خان کے قریب ہوئی۔ دونوں ملکوں کی سرحدی افواج کے درمیان فائرنگ کے اس تبادلے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

پاکستانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے افغان چوکی سے داغے گئے ایک مارٹر گولے کے جواب میں کارروائی کی جب کہ افغان کا الزام ہے کہ اس کی شروعات پاکستان کی طرف سے کی گئی ۔

پاکستانی فوج کی طرف سے فوری طور پر اس واقعہ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG