رسائی کے لنکس

افغانستان کو تجارتی راہداری دینے کا فیصلہ


افغانستان کو تجارتی راہداری دینے کا فیصلہ
افغانستان کو تجارتی راہداری دینے کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت کے معاہد ے ، افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ( اے پی ٹی ٹی )، سے متعلق تمام بڑے اختلافی امور طے کر لیے ہیں اور اس بارے میں دونوں ملکوں کے وفود نے اتوار کو ایک دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے بھی شرکت کی جو پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کے لیے اتوار کو اسلام آباد پہنچی ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں پاکستان اور افغانستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اے پی ٹی ٹی کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام متنازع امور طے پانے کے بعد اس معاہد ے پر جلد دستخط کر دیے جائیں گے۔

تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہد ے کے تحت بھارت کوپاکستان کے راستے افغانستان اپنی اشیاء کی برآمد کی اجازت نہیں ہوگی۔البتہ افغانستان واہگہ کے راستے بھارت کو برآمدات کے لیے پاکستان کی تجارتی راہداری استعمال کر سکے گا۔


XS
SM
MD
LG