رسائی کے لنکس

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کےنئے چیئرمین کا تقرر


لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں
لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں

صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل خالد شمیم وائیں کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کردیا ہے۔

وہ اس وقت چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور آئندہ ماہ کے اوائل میں موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

57 سالہ جنرل وائیں فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بعد، جن کی مدتِ ملازمت میں حال ہی میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے، پاکستانی فوج کے سینئر ترین افسر ہیں۔

XS
SM
MD
LG