رسائی کے لنکس

پینٹاگان: جنرل راحیل کی مصروفیات، ضرب عضب کی تعریف


فائل
فائل

جنرل راحیل شریف نے نائب وزیر دفاع، رابرٹ او ورکس؛ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن اِی ڈیمپسی؛ چیف آف آرمی اسٹاف ریمنڈ ٹی اوڈیئرنو اور بحریہ کے کمانڈانٹ، جوزف ایف ڈنفرڈ کے ساتھ ملاقات کی

پاکستان فوج کے سربراہ، جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز پینٹاگان میں امریکہ کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

جنرل راحیل نے نائب وزیر دفاع، رابرٹ او ورکس؛ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن اِی ڈیمپسی؛ چیف آف آرمی اسٹاف ریمنڈ ٹی اوڈیئرنو اور بحریہ کے کمانڈانٹ، جوزف ایف ڈنفرڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

متوقع طور پر، اِن ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابی، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدیں، نیٹو افواج کا انخلا، پاکستان افغان، اور پاک بھارت تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو شامل تھی۔

پاکستان ذرائع کے مطابق، پینٹاگان آمد پر، پاک آرمی چیف کو باضابطہ ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اِن اہم ملاقاتوں میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاٴ کے بعد کی سکیورٹی صورت حال پر بات ہوئی۔

اس موقع پر، پاک فوج کے سربراہ نے شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب میں حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، جسے امریکی فوجی قیادت نے سراہا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، آپریشن ضرب عضب کے بعد، پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پاکستان ذرائع کے مطابق، پاک بھارت سرحدی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

علاوہ ازیں، خطے میں سلامتی کی صورت حال سے متعلق پاکستان کے تحفظات اور مؤقف پیش کرنے کا بھرپور موقع ملا۔

XS
SM
MD
LG