رسائی کے لنکس

پارلیمان کا کھلاڑیوں کو طلب کرنا کھیل کے لیے نقصان دہ ہے


پارلیمان کا کھلاڑیوں کو طلب کرنا کھیل کے لیے نقصان دہ ہے
پارلیمان کا کھلاڑیوں کو طلب کرنا کھیل کے لیے نقصان دہ ہے

پی سی بی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ اُس کی ذمہ داری ہے کہ ٹیم میدان میں بہتر کارکردگی دکھائے، باقی جو کچھ کرکٹ بورڈ کرتا ہے اُس کے اِرد گرد کے اہداف ہیں۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) کے مطابق صدر، احسان مانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کا باربار پی سی بی حکام اور کھلاڑیوں کو طلب کرنا پاکستان کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہے۔

اِس بارے میں احسان مانی نے دبئی سے فون پر خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اِس طرح کا عمل پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ اِس سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بہت بری طرح سے متاثر ہوگا، کیونکہ کارکردگی نہ دکھانے پر ٹیم کو سخت نکتہ چینی کا سامنا ہے۔

پی سی بی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ اُس کی ذمہ داری ہے کہ ٹیم میدان میں بہتر کارکردگی دکھائے، باقی جو کچھ کرکٹ بورڈ کرتا ہے اُس کے اِرد گرد کے اہداف ہیں۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ جب تک بورڈ کا سٹرکچر صحیح نہیں ہوگا، پاکستان کی کارکردگی فیلڈ پر بھی بہتر نہیں ہوگی۔

بھارت کے شہر پونا میں ہونے والے حالیہ بم دھماکے کے منفی اثرات کیا بھارت میں ہونے والے 2011ء کرکٹ عالمی کپ میچوں پر بھی پڑ سکتے ہیں، اِس بارے میں احسان مانی نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہونے والا عالمی کپ منسوخ کردینا چاہیئے تھا، اِسے 2015ء میں ہونا چاہیئے تھا۔ ‘یہ علاقہ آج کل خطرناک ہے اور یہاں عدم استحکام ہے اور مسائل ہیں کیونکہ ایک تو بھارت معاشی طاقت بنتا جا رہاہے اور دوسرا کرکٹ پر زور بہت ہے۔ پھر یہ کہ کوئی نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کے کوئی زخم آئیں یا کسی طرح کا کوئی واقع ہو۔ ’

اُنھوں نے کہا کہ پونا میں ہونے والے بم دھماکوں کے باعث آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل میں شرکت سے قبل سکیوریٹی کی ضمانت طلب کر لی ہے ، جب کہ انگلستان کی ہاکی ٹیم پہلے ہی یہ کہہ چکی ہے کہ 28فروری سے ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل اُسے سکیورٹی پلان مہیہ کیا جائے۔


XS
SM
MD
LG