رسائی کے لنکس

”بھارت سے اچھے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں“


”بھارت سے اچھے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں“
”بھارت سے اچھے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں“

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا خاتمہ اور جامع مذاکرات بحال ہوں ۔ ہفتے کو ملتان میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی مخلصانہ خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے اور دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح رہ سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی حکمت عملی وضع کی جاچکی ہے اور اس پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اپنے بھارتی ہم منصب سے آئندہ ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پیش رفت اسی صورت ہوسکتی ہے جب سیاسی عزم اور خلوص شامل ہواور وہ ملاقات برائے ملاقات کے حق میں نہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ نومبر 2008ء میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ جامع امن مذاکرات کا عمل یک طرفہ طور پر معطل کردیا تھا۔ گذشتہ ماہ نئی دہلی میں پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح پر بات چیت ہوئی تھی تاہم اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

XS
SM
MD
LG