رسائی کے لنکس

ویزوں کے اجرا سمیت بھارت کے ساتھ چار معاہدوں کی منظوری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے جن معاہدوں کی منظوری دی ان میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ویزوں کے اجراء میں رعایتوں کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے چار معاہدوں کی منظوری دے دی ہے جن میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ویزوں کے اجراء میں رعایتوں کا سمجھوتہ بھی شامل ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ان چاروں معاہدوں پر 8 ستمبر کو بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر دستخط کیے گئے تھے جو گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

حنا ربانی کھر کی ایس ایم کرشنا سے ملاقات (فائل فوٹو)
حنا ربانی کھر کی ایس ایم کرشنا سے ملاقات (فائل فوٹو)
ویزوں کے اجراء میں دی جانے والی رعایتوں میں عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو آمد پر ویزا جاری کرنا، ٹولیوں کی شکل میں سیاحت کی غرض سے سرحد پار جانے والوں کو باآسانی ویزے جاری کرنا اور کاروباری حضرات کے لیے ایک مخصوص مدت کے دوران کسی بھی وقت سفر کرنے کے لیے ’’ملٹیپل‘‘ ویزوں کا اجرا شامل ہے۔

1974ء کے بعد بھارت اور پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندیوں سے متعلق یہ پہلی دستاویز ہے جس پر دونوں ملکوں نے سمجھوتہ کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG