رسائی کے لنکس

پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان نے چین کو مدعو کرلیا


پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان نے چین کو مدعو کرلیا
پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان نے چین کو مدعو کرلیا

بھارت کو لازماً فیصلہ کرنا چاہئیےکہ آیا چین کا عمل دخل اُس کے لیے اطمینان بخش ہوگا؛ قریشی

پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے چین کو دعوت دی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اسلام آباد کے مذکرات میں ایک ثالث بن جائے۔

شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز بیجنگ میں کہا ہے کہ چین کے لیے مذاکرات میں تیسرا فریق بننے کی دعوت موجود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب بھارت کو لازماً اس بارے میں کوئى فیصلہ کرنا چاہئیےکہ آیا چین کا کوئى عمل دخل اُس کے لیے اطمینان بخش ہوگا۔

چین نے محتاط انداز میں قریشی کے بیان کا جواب دیا ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صرف اتنا کہا ہے کہ بیجنگ، بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ قیامِ امن کے اُن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے جمعرات کے روز ملاقات کررہے ہیں، جو 2008 کے آخر میں ممبئى میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سے تعطل میں پڑے ہوئے ہیں۔

بھارت کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں دہشت گردی کے انسداد پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہے۔ لیکن پاکستان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کشمیرکے متنازع علاقے سمیت زیادہ وسیع مسائل کا احاطہ کیا جانا چاہئیے۔

قریشی، چین کا ایک پانچ روزہ دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے منگل کےروز چین کے وزیرِ اعظم وَین چِیا پاؤ سے ملاقات کی ہے۔

XS
SM
MD
LG