رسائی کے لنکس

سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات


متنازع سمندری حدود کے باعث اکثر دونوں ملکوں کے ماہی گیر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں
متنازع سمندری حدود کے باعث اکثر دونوں ملکوں کے ماہی گیر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری حدود میں سر کریک کے تنازع کے حل پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز پیر کو نئی دہلی میں ہوا۔

سر کریک کا تقریباً 100 کلومیٹر طویل علاقہ بحیرہ عرب کے قریب پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ اور بھارتی ریاست گجرات کے بیچ واقع ہے۔

تنازع سر کریک پر دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن ان میں اس تنازع کے حل سے متعلق کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

سر کریک علاقے کا بیشتر حصہ دلدلی یا پھر صحرائی ہے اور سرحدی تنازعے کی وجہ سے یہاں تیل و گیس کی تلاش کا کام ممکن نہیں ہے جب کہ دونوں ممالک کے ماہی گیر بھی اکثر اس علاقے میں متنازع سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں پکڑے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG