رسائی کے لنکس

ٹی20 فیور: پاکستان کی شکست سے شائقین مایوس


ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے
ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے

کراچی کے مختلف مقامات پر میچ دیکھنے کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا شہر کے ریسٹورنٹز، ہوٹلز، آڈیٹوریم اور سینما گھروں میں بڑی بڑی ٹی وی اسکرینز اور پراجیکٹرز نصب کئےگئے تھے۔

حال ہی میں ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کےبعد شائقین کرکٹ اس بار ٹی ٹوئنٹی 2014 کے معرکے میں کافی پرجوش نظر آرہے تھے۔

پاک بھارت ٹاکرے سے چند روز قبل ہی پاکستانیوں میں اپنی جیت کی جو امید بندھی تھی وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت سے شکست کے بعد کافی مایوسی میں بدل گئی ہے۔

جمعے کے روز پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں میچ دیکھنے کیلئے اہتمام کئے گئَے تھے وہیں کراچی کے مختلف مقامات پر میچ دیکھنے کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا شہر کے ریسٹورنٹز، ہوٹلز، آڈیٹوریم اور سینما گھروں میں بڑی بڑی ٹی وی اسکرینز اور پراجیکٹرز نصب کئےگئے تھے۔

کراچی کی رہائشی خاتون جو میچ دیکھنے آرٹس کونسل میں موجود تھیں خاتون نے 'وائس آف امریکہ' سے گفتگو میں کہنا تھا کہ "پاکستان کی جیت کیلئے سب پر امید تھے مگر جیتنے کیلئے کارکردگی سمیت قسمت کا ساتھ بھی ضروری ہوتا ہے اگر نہیں بھی جیتے تو یہ تو کھیل ہے اس میں جیت اور ہار تو ہوتی رہتی ہے"۔

ایک اور نوجوان شہری نے ٹیم کی کارکردگی ہر تبادلہ خیال میں بتایا کہ شروع میں ہی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا تھا کہ اس بار پاکستان جیت نہیں لکھی کیونکہ ایشیا کے مقابلے میں اگر اس میچ کو دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم کی کارکردگی کوئی خاص نہیں تھی شروع میں ہی پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کا آوٹ ہوجانا مایوس کن رہا۔

ایک اور ضعیف شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر جیت کیلئے بہت دباو تھا ایسے میں ٹیم صحیح نہیں کھیل پاتی اور کنفیوزن کا شکار ہوکر ہار جاتی ہے

یوں تو ہر پاکستانی کے لب پر پاکستان کی جیت کی دعائیں تھیں ہی مگر آج جمعے کا روز ہونے کے باعث شہر کی مختلف مساجد میں کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

شہری خصوصا نوجوانوں میں میچ کی جیت کا جذبہ اور میچ کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا تو وہیں سوشل میڈیا سائٹز پر بھی لوگوں کے تبصرے اور تجزیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
XS
SM
MD
LG