رسائی کے لنکس

پاک بھارت بات چیت جاری رہنی چاہیئے: سرکاری بیان


بھارتی سکریٹری خارجہ، نیروپما راؤ
بھارتی سکریٹری خارجہ، نیروپما راؤ

بھارت کی سکریٹری خارجہ نیروپما راؤ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کی بات چیت ٹوٹی نہیں ہے ،اور یہ کہ، مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔

اُن کےبقول، ‘معاملات کو سمجھنےمیںاختلاف ہے، لیکن دونوں کے مابین ایسی خلیج نہیں ہےجسے پُر نہ کیا جاسکے’۔

نیروپما راؤ نے یہ باتیں دو نجی ٹیلی ویژن چنلوں کو الگ الگ انٹرویوز میں کہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں اور ہم اُنھیں بحال کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن، اِسی کے ساتھ ساتھ ہماری کچھ حقیقی تشویش بھی ہے جیسے کہ دہشت گردی، ممبئی حملے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں پاکستان کی جانب سے کاروائی۔

سکریٹری خارجہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا غلط ہے کہ اُن کے با رتی ہم منصب نے بھارتی داخلہ سکریٹری پر اُن کی نکتہ چینی کی حمایت کی ہے۔ بقول اُن کے، بھارت نے جی کے پلئی کے سلسلے میں پاکستان کے ریمارکس سے اتفاق نہیں کیا ہے۔

نیروپما راؤ نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ مذاکرات کے تعلق سے دونوں طرف توقعات تھیں اور پاکستان تمام اشوز پر بات کرنا چاہتا تھا۔ ‘ہم جامع مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن مذاکرات بتدریج آگے بڑھتے ہیں۔’

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور وہ تعلقات کو معمول پر لانے میں بے حد سنجیدہ ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG