رسائی کے لنکس

ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی و بھارتی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دونوں ہی ملک ماضی میں کشمیر کو منقسم کرنے والی ’لائن آف کنٹرول‘ اور ’ورکنگ باؤنڈری‘ پر فائرنگ میں پہل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کی فورسز کے درمیان ’ورکنگ باؤنڈری‘ پر پیر کی صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفروال سیکٹر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے جواب دیا، تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارت کی طرف سے فوری طور پر اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دونوں ہی ملک ماضی میں کشمیر کو منقسم کرنے والی ’لائن آف کنٹرول‘ اور ’ورکنگ باؤنڈری‘ پر فائرنگ میں پہل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے ’اوڑی‘ میں بھارتی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے میں کم از کم 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا، اور ’لائن آف کنٹرول‘پر فائرنگ و گولہ باری کے تبادلے کے بیسیوں واقعات پیش آئے جن میں دونوں ہی جانب نا صرف فوجیوں بلکہ عام شہریوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔

البتہ گزشتہ چند ہفتوں سے اس کشیدگی میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔

XS
SM
MD
LG