رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی بم دھماکہ: کم از کم 25افراد ہلاک


ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکرِ اسلام کے سرکردہ کمانڈر اور جنگجو شامل ہی

خیبر ایجنسی میں حکام نے اورکزئی ایجنسی کی سرحدسے ملحق علاقے میں ہونے والے بم دھماکےمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25ہوگئی ہے۔ زخمیوں میں سے 30کو پشاور، ہنگو اور کوہاٹ کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

خیبر ایجنسی کے حکام نے زخمیوں کو لانے والے چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکرِ اسلام کے سرکردہ کمانڈر اور جنگجو شامل ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

قبائلیوں نے بتایا کہ خیبر اور اورکزئی ایجنسی کی سرحد پر واقع اِس مسجد کو عسکریت پسندوں نے اپنے مرکز میں تبدیل کر رکھا تھا اور دھماکے کے وقت یہ لوگ دھوپ میں بیٹھے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند تنظیم لشکرِ اسلام کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ لشکرِ اسلام اور انصار الاسلام متحارب عسکریت پسند تنظیمیں ہیں اور دونوں تنظیموں کےدرمیان گذشتہ چارسالوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


XS
SM
MD
LG