رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: فضائی کارروائی میں 15 ’دہشت گرد‘ ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے گزشتہ سال جون میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’ضرب عضب‘ کا آغاز کیا تھا اور حکام کے مطابق اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے کو دہشت گردوں سے صاف کروایا جا چکا ہے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوج کی فضائی کارروائی میں کم از کم 15 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کی گئی۔

شوال جنگلات سے ڈھکا علاقہ ہے جہاں اب بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے گزشتہ سال جون میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’ضرب عضب‘ کا آغاز کیا تھا اور حکام کے مطابق اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے کو دہشت گردوں سے صاف کروایا جا چکا ہے۔

تاہم اب بھی شوال اور دتہ خیل کے کچھ علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوال کے علاقے میں پاکستانی فوج کے زمینی دستوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے اور حالیہ دنوں میں فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

جس علاقے میں یہ کارروائی کی جا رہی ہے وہاں تک میڈیا کے نمائندوں کی رسائی نہیں اس لیے آزاد ذرائع ہلاکتوں اور کارروائی میں ہونے والی پیش رفت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG