رسائی کے لنکس

احتساب بل پر حزب اختلاف کی کڑی تنقید


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار (فائل فوٹو)
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار (فائل فوٹو)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کا مقصد در اصل ان کے بقول چند بدعنوان لوگوں کو احتساب کے عمل سے بچانا ہے۔

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری نثار نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ مجوزہ احتساب بل کو لاغر و کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ایوان میں اس کی منظوری کو روکنے کی کوشش کرے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بدھ کو گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پیش کردہ اس بل کا مقصد در اصل ان کے بقول چند بدعنوان لوگوں کو احتساب کے عمل سے بچانا ہے۔

’’اس بل کی حمایت کرنا اپنا منہ کالا کرنے کے مترادف ہے… اسے احتساب بل کہنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ یہ احتساب بل نہیں ڈکیتی بل ہے۔ یہ بدعنوان لوگوں کو راستہ فراہم کرنا ہے۔‘‘

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)


مسلم لیگ (ن) کے لیڈر نے حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی مجوزہ احتسابی بل کی مخالفت کریں کیونکہ پارلیمان اس کی حمایت پاکستانی عوام سے ’’غداری‘‘ ہو گی۔

مجوزہ حکومتی بل کے تحت کسی بھی بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کے دس سال بعد اس کے بارے میں تحقیقات نہیں کی جائیں گی۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے اور مجوزہ بل کی منظوری کی صورت میں کسی شخص کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی جا سکیں گی۔
XS
SM
MD
LG