رسائی کے لنکس

شیری رحمٰن کے خلاف درخواست کی سماعت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شیری رحمٰن کے مبینہ توہین آمیز الفاظ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے بینچ نے ملتان شہر کے پولیس افسر کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لیں

پاکستان کی عدالت عظمٰی نے امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کے مبینہ توہین آمیز الفاظ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار فہیم گل نے عدالت عظمٰی کو بتایا کہ وہ ضلعی عدالت اور ہائی کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں لیکن ان کی شکایت کو مسترد کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے ملتان شہر کے پولیس افسر کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لیں۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ شیری رحمان نے 2010 ء میں ایک ٹی وی پروگرام میں توہین رسالت سے متعلق گفتگو میں بعض ایسے الفاظ استعمال کیے تھے جو ان کے بقول ’توہین مذہب‘ کے زمرے میں آتا ہے۔
XS
SM
MD
LG