رسائی کے لنکس

23 مغوی قبائلیوں کی قسمت کا فیصلہ طالبان کی عدالت میں


23 مغوی قبائلیوں کی قسمت کا فیصلہ طالبان کی عدالت میں
23 مغوی قبائلیوں کی قسمت کا فیصلہ طالبان کی عدالت میں

تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ اُس نے شمالی وزیرستان کے جن23 قبائلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے اُن کی قسمت کا فیصلہ طالبان کی ایک اسلامی عدالت کرے گی۔

انگریزی اخبار ’ڈان‘ سے گفتگو میں طالبان کے ایک ترجمان نے تمام مغویوں کو جلد میڈیا کے سامنے بھی پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اغواء کیے گئے افراد کا تعلق لڑائی کے باعث بے دخل ہونے والے خاندانوں کی ایک نمائندہ کمیٹی سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان افراد کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ایک حالیہ دورے کے موقع پر منعقد کی جانے والی سرکاری تقریب میں شرکت کرنے کی پاداش میں اغواء کیا گیاہے۔

طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں اس وقت بھی جنگجوؤں کے 22 مضبوط ٹھکانے ہیں اور علاقے میں سات نئی شرعی عدالتیں بھی قائم کردی گئی ہیں جن میں سے ایک عدالت کے سامنے مغویوں کو پیش کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG