رسائی کے لنکس

رچرڈہالبروک کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ


ہولبروک اور پاکستانی وزیر خارجہ قریشی(فائل فوٹو)
ہولبروک اور پاکستانی وزیر خارجہ قریشی(فائل فوٹو)

پاکستا ن اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی سے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے افغان صدر حامد کرزئی کے حالیہ دورہ امریکہ میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق رچرڈ ہالبروک نے امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن کی ہدایت پر صدر کرزئی کے دورہ امریکہ سے پاکستان کو آگاہ کیا ۔

افغان صدر کے دورہ امریکہ کے اختتام پر جمعرات کو صدر کرزئی اور ہلری کلنٹن نے کہا کہ اس دورے کے دوران مذاکرات کے باعث افغان امریکہ باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران دنوں فریقین کی جانب سے تلخ بیانات سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جس میں بہتر ی آئی ہے۔

ہلری کلنٹن نے اس دورے کو انتہائی کامیاب قرارد یا اورکہا کہ افغانستان کے لیے امریکی عزم میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔ صدر کرزئی نے بھی اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اُن کے عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے سے قبل ہی افغان افواج پورے ملک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال چکی ہو ں گی۔

صدر کرزئی نے اپنے اس دورے میں صدر اوباما، وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے علاوہ امریکی حکومت میں اعلیٰ سول و فوجی عہدیداروں سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقاتیں کیں۔

XS
SM
MD
LG