رسائی کے لنکس

امریکہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا عزم رکھتا ہے


فرینک روجیرو اور پاکستانی عہدیدار جنوبی وزیرستان میں گومل زم اور سکردو میں ستپارہ ڈیم کی تعمیر کے منصبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے
فرینک روجیرو اور پاکستانی عہدیدار جنوبی وزیرستان میں گومل زم اور سکردو میں ستپارہ ڈیم کی تعمیر کے منصبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرتے ہوئے

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے قائم مقام خصوصی نمائندے فرینک روجیرو اور دوسرے عہدیداروں نے پاکستانی حکام کے ساتھ جنوبی وزیرستان میں گومل زم اور سکردو میں ستپارہ ڈیم کی تعمیر کے منصبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

امریکہ نے پاکستان میں گومل زم ڈیم اور ستپارہ ڈیم کی تکمیل کے لیے چھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی امداد دینے کے بعد وعدہ کیا ہے کہ وہ بحران سے دو چار پاکستان کے توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے پن بجلی کے علاوہ تھرمل، متبادل توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور بجلی کے شعبے کی مجموعی اصلاح کے لیے بھی اعانت جاری رکھے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے قائم مقام خصوصی نمائندے فرینک روجیرو
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے قائم مقام خصوصی نمائندے فرینک روجیرو

جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے قائم مقام خصوصی نمائندے فرینک روجیرو اور دوسرے عہدیداروں نے پاکستانی حکام کے ساتھ جنوبی وزیرستان میں گومل زم اور سکردو میں ستپارہ ڈیم کی تعمیر کے منصبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ امریکی نمائندے نے بتایا کہ دونوں منصوبوں سے مجموعی طور پر پینتیس میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے تقریباً پچپن ہزار خاندانوں کو فائدہ ہو گا۔

امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ڈیم آئندہ ممکنہ سیلاب پر قابوے پانے میں مدد دینے کے علاوہ آبپاشی کے لیے بھی پانی فراہم کریں گے۔

ستپارہ سے پندرہ ہزار ایکڑ رقبے جب کہ گومل زم ڈیم سے ایک لاکھ نوے ہزار ایکڑ رقبے پر آب پاشی کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔

بیان کے مطابق ستپارہ ڈیم سے یومیہ تیس لاکھ گیلن پینے کا پانی حاصل ہوگا جب کہ زرعی پیداوار چار گنا بڑھے گی اور مقامی آبادی کو سالانہ ساٹھ لاکھ ڈالر کے اضافی اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

مسٹر روجیرو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ جامع اور دیرپا تعلقات کا عزم رکھتا ہے اور وہ ایسے تمام منصبوں کے لیے اپنی امداد جاری رکھے گا جس سے پاکستانیوں کو فائدہ ہو اور ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے۔

امریکہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا عزم رکھتا ہے
امریکہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کا عزم رکھتا ہے

معاہدے کے بعد وائس آف امریکہ سے باتیں کرتے ہوئے واپڈا کے سربراہ شکیل درانی نے کہا کہ امریکا پاکستان کو بجلی کے شعبے کی ترقی اور بحران کے خاتمے کے لیے بھرپور امداد دے رہا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی اقتصادی امداد اور ترقی کے لیے امریکی سفارت خانے کی معاون رابن رافیل نے کہا کہ ان کا ملک دیا میر بھاشا اور کرّم ٹنگی ڈیم کے منصوبوں کےلیے امدادا دینے کا بھی جائزہ لے رہا ہے لیکن ابھی تک اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG