رسائی کے لنکس

پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں


پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں
پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے قریب پیر سے شروع ہوئیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے فوجی تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ’’یویی‘‘ یعنی دوستی کے عنوان سے یہ چوتھی فوجی مشترکہ مشقیں ہیں اور اس سلسلے کا آغاز 2004ء میں ہوا تھا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا ایک مقصد دونوں پڑوسی ممالک کی افواج کے موجودہ قریبی اور پیشہ وارانہ تعلقات کو فروغ دینا بھی ہے۔

جہلم میں ہونے والی ان مشقوں کا معائنہ پاکستان اور چین کے اعلیٰ فوجی حکام بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG