رسائی کے لنکس

پاکستان: مغوی قانون ساز چھ ماہ بعد بازیاب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اغواء کاروں نے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا نہیں۔

پاکستان میں چھ ماہ قبل اغواء ہونے والے ایک صوبائی قانون ساز رانا جمیل حسن کو قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

حکام نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے لیکن یہ رہائی کیسے عمل میں آئی، اس بارے میں تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رانا جمیل پنجاب اسمبلی میں حکمران مسلم لیگ (ن) کے رکن ہیں۔ رواں سال مئی میں پنڈی بھٹیاں کے قریب سے اس وقت نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو زبردستی روک کر اغواء کیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد جا رہے تھے۔

اغواء کاروں نے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا یا نہیں۔

حالیہ برسوں میں پاکستان میں کئی اہم اور بااثر شخصیات کو اغواء کیا جاچکا ہے۔

ان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے بھی شامل ہیں۔

اگست میں ہی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر اجمل خان اغواء کے تقریباً چار سال بعد بازیاب ہوئے تھے۔

اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بارے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ شدت پسند تاوان سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنی تخریبی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG