رسائی کے لنکس

بلوچستان: ٹرک اور وین کے تصادم میں سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکھر سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین نیشنل ہائی وے پر مچھ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں منگل کی صبح سڑک کے ایک حادثے میں کم ازکم سات افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکھر سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین نیشنل ہائی وے پر مچھ کے قریب ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین کے بریک فیل ہوجانے سے پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG