رسائی کے لنکس

بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 32 ہلاک


بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 32 ہلاک
بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 32 ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اتوار کی صبح مسافر بس اور ایندھن لے جانے والے ٹینکر میں تصادم کے باعث بھڑکنے والی آگ سے خواتین اور بچوں سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس اور دیگر عہدے داروں نے بتایا ہے کہ بس صوبائی دارالحکومت کراچی سے سکھر جا رہی تھی کہ حیدرآباد کے قریب نوری آباد کے علاقے میں آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور بس میں سوار 40 سے زائد مسافروں میں سے اکثریت ہلاک ہو گئی۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق یہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، غیر معیاری حفاظتی اقدامات اور بدعنوانی کے باعث مناسب جانچ پڑتال کے بغیر لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سڑکو ں پر آئے دن حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

ٹریفک کا نظام چلانے والے ادارے کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شاہراوں پرخصوصاََ بڑی گاڑیوں کو پیش آنے والے 80 فیصد سے زائد حادثات تیز رفتاری، گنجائش سے زیادہ مسافروں یا سامان کو لادنا اور ڈرائیور کی غفلت ہیں۔

XS
SM
MD
LG