رسائی کے لنکس

logo-print

اسلام آباد کے قریب منگل کو ایک مسافر وین کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مسافروں سے بھری گاڑی پشاور سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ ترنول کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتاری کے باعث مسافر وین کے الٹنے کے بعد اس میں نصب سی این جی کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے بیشتر مسافر بری طرح جھلس گئے۔

زخمیوں کو وفاقی دارالحکومت کے ’پمز‘ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG