رسائی کے لنکس

نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی سے 5 ہلاک


یہ واقعہ گڑھی شاہو کے علاقے میں پیش آیا۔ (فائل فوٹو)
یہ واقعہ گڑھی شاہو کے علاقے میں پیش آیا۔ (فائل فوٹو)

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع ’کوہِ نور‘ ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی کے وقت سحر کی نشریات جاری تھیں۔

لاہور میں پیر کو علی الصبح ایک نجی ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں واقع ’کوہِ نور‘ ٹی وی چینل کی عمارت میں آتشزدگی کے وقت سحر کی نشریات جاری تھیں۔

آگ بھڑکنے کے بعد عمارت میں بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش بھی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG