رسائی کے لنکس

افغان طلبا کے لیے تعلیمی وظائف میں اضافے کا عندیہ


پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں وہ اپنی درسگاہوں میں افغان طلبا کے لیے تعلیمی وظائف میں اضافہ کرے گا۔

کابل سے موصول ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر محمد صادق نے افغان صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سات ہزار افغان طالب علم پاکستان کی یونیورسٹیوں اور پروفیشنل کالجز میں زیر تعلیم ہیں جب کہ 30 ہزار سے زائد اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب اپنے ملک کی تعمیر نو میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے پانچ لاکھ سے زائد بچے اس وقت پاکستانی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر کے بقول اُن کا ملک مشکل حالات میں ہمیشہ افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا اور وہ اپنے افغان بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

’’پاکستان نے افغانستان میں امن استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے کیونکہ یہ اُس کے اپنے مفاد میں ہے۔‘‘

XS
SM
MD
LG