رسائی کے لنکس

پاکستان میں ایئر کارگو سکیورٹی کو بڑھانے کا منصوبہ


یو این او ڈی سی کے پاکستان میں نمائندے سیزر گیڈز نے اس سلسلے میں تمام شراکت دار فریقوں بمشول سول ایوی ایشن اتھارٹی، کسٹمز اور اینٹی نارکا ٹکس کنٹرول فورس کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔

منشیات و جرائم کے کنٹرول سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے پاکستان میں ائیر کارگو کنسائنمنٹس یعنی طیاروں کے ذریعے بھیجے جانے والے سامان کی جانچ پڑتال میں اضافے کے سلسلے میں ایک نئے کارگو کنٹرول یونٹ کا افتتاح کیا ہے۔

یہ یونٹ ملک کے اقتصادی مرکز کراچی میں کام کرے گا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جرائم کو منشیات یعنی یو این او ڈی سی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کثیر ایجنسی پلیٹ فارم کا مقصد تمام متعلقہ قومی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ مرکز طیاروں کے ذریعے بھیجے جانے والے سامان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

یو این او ڈی سی کے پاکستان میں نمائندے سیزر گیڈز نے اس سلسلے میں تمام شراکت دار فریقوں بمشول سول ایوی ایشن اتھارٹی، کسٹمز اور اینٹی نارکا ٹکس کنٹرول فورس کے درمیان تعاون کو بھی سراہا۔

اُنھوں نے کہ اداروں کی مشترکہ کوششوں سے نہ صرف محفوظ بین الاقوامی تجارت بلکہ علاقائی اور عالمی سلامتی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ یہ کارگو کنٹرول یونٹ، یو این او ڈی سی – ڈبلیو سی او گلوبل کنٹینر کنٹرول پروگرام کے تحت پاکستان میں لایا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے پاکستان میں نمائندے کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پوری دنیا میں 45 ممالک میں کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد قانونی تجارت کے استحصال کو کم سے کم کرنا ہے، جو غیر قانونی اشیاء جیسا کہ منشیات ، دیگر اشیاء، اسلحہ اور گولہ بارود، جنگلی حیات کو خطرے میں ڈالنا اور ثقافتی ورثہ کی نقل و حمل کا احاطہ کرتا ہے۔

رواں سال اپریل میں ’یو این او ڈی سی‘ نے پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات نمٹانے کے لیے یورپی یونین کے تعاون سے ’کریمنل جسٹس ریسپانس‘ کی مضبوطی کے لیے تین سالہ تکنیکی تعاون پروگرام شروع کیا تھا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG