رسائی کے لنکس

پاکستان فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پاکستان فضائیہ کا ایک طیارہ صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم اس میں سوار پائلٹ محفوظ رہا۔

فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فضائیہ کی طرف سے ایک تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

پاکستان میں رواں سال فضائیہ کے طیاروں کو متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں جن میں سے اکثر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی وجوہات فنی خرابی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG