رسائی کے لنکس

امریکی حملوں نے القاعدہ کو کمزور کردیا ہے: ڈائریکٹر سی آئى اے


لیون پنیٹا
لیون پنیٹا

سی آئى اے کے ڈائریکٹر لیون پَنیٹا نے کہا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کے خلاف جارحانہ حملوں نے اوسامہ بن لادن اور اُس کے چوٹی کے اہل کاروں کو زیادہ دُور دراز مقامات پر جاچُھپنے پر مجبور کردیا ہے اور دہشت گرد گروپ کی پیچیدہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت کمزور پڑ گئى ہے۔

پَنیٹا نے اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں القاعدہ کے ایک لفٹیننٹ کا ایک ایسا پیغام پکڑا گیا ہے جس میں اُس نے بن لادن سے التجا کی ہے وہ گروپ کو بچانے کے لیے سامنے آئے اور قیادت فراہم کرے۔

پَنیٹا نے یہ بھی کہا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران سی آئى اے اور پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی دوران، انسدادِ دہشت گردی کے ایک اور امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ شہادتوں سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے ہفتے شمالی پاکستان میں بے پائلٹ طیارے یا ڈرون کے ایک حملے میں القاعدہ کا ایک چوٹی کا لیڈر مارا گیا تھا۔

عہدے دار نے اُن کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ بتایا ہے کہ حسین الیمنی نے ہوسکتا ہے کہ افغانستان میں سی آئى کی ایک چوکی پر 30 دسمبر کے اُس حملے کا منصوبہ بنانے میں مدد کی ہو،جس میں سات امریکی اور اردن کی انٹیلی جینس کا ایک افسر ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG