رسائی کے لنکس

پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکہ متحرک


امریکی وزیر خارجہ ہنوئی سربراہ ملاقات کے بعد واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ 28 فروری 2019
امریکی وزیر خارجہ ہنوئی سربراہ ملاقات کے بعد واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ 28 فروری 2019

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کا خطرہ ہو۔ وہ جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ہنوئی میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے کم جونگ ان کی سربراہ ملاقات کے بعد اپنے طیارے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں توقع ہے کہ کشیدگی میں کمی آئے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکہ جنوبی ایشیا کے دو جوہری ملکوں کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹالنے کے لیے دیگر سفارتی چینل بھی استعمال کر رہا ہے۔ جس کا ذکر پاکستان کے ایک معروف جرنلسٹ طلعت حسین نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبر کل جمعے کے روز ایک مختصر دورے پر پاکستان جا ر ہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کرانا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ذریعے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا سعودی وزیر خارجہ بھارت بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG