رسائی کے لنکس

پاکستان: فوج نے 11 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا


پاکستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مغرب میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 11 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ۔

منگل کے روز کم سے کم پانچ جنگجو اُس وقت مارے گئے جب انہوں نے اورکزئى کے علاقے میں فوج کی ایک جانچ پڑتال کی چوکی پر حملہ کیا۔ بعد میں فوج کے فضائى حملوں مزید چھ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج نے اورکزئى میں مارچ کے مہینے میں اُن طالبان باغیوں کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائى شروع کی تھی، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک پہلی بڑی فوجی کارروائى سے بچنے کے لیے جنوبی وزیرستان سے فرار ہوکر اورکزئى کے علاقے میں پہنچ گئے تھے۔

تشدّد کےایک دوسرے واقعے میں پولیس نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں منگل کے روز مسلح افراد نے یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پو لیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی سے فائرنگ میں پروفیسر کی ہلاکت، ہدف کو چُن کر ہلاک کرنے کا ایک واقعہ ہے۔

XS
SM
MD
LG