رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی


دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔

راول پنڈی میں جمعے کے روز 130 ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں جنرل کیانی نے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر “کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ان کو حالیہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG