رسائی کے لنکس

جنرل باجوہ کا عید کے دن سرحدی قصبے راجگال کا دورہ


پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک۔افغان سرحد کے قریب واقع مقام راجگال ہینچے جہں اُنہوں نے عید کا دن جوانوں کے ساتھ گزارا.

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوانوں سے بات چیت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کیلئے عید پر ڈیوٹی دینا تہوارمنانے کا بہترین طریقہ ہے۔

اُدھرعید کے روز ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بھی جارہی رہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔ بلوچستان اور پنجاب میں مختلف کارروائیوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا۔

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی پنجاب رینجرز،پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے دو غیر رجسٹرڈ افغانوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG