رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کے تین سینئر جرنیلوں کے تبادلے


لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تقریباً ساڑھے چار برس تک آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں نبھائی۔

پاکستانی فوج کے تین لیفٹننٹ جرنیلوں کی تعیناتیوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

فوج کے ذرائع ابلاغ کے شعبے کی طرف جاری ہونے والے ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو سدرن کمانڈ یعنی کوئٹہ کا کور کمانڈر مقرر کیا گیا۔

وہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنہیں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل صادق علی کو تبدیل کر کے جی ایچ کیو میں انسپیکٹر جنرل آرمز برانچ مقرر کیا گیا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل صادق علی سے پہلے اس عہدے پر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ تھے جو اب کور کمانڈر کوئٹہ ہوں گے۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے تقریباً ساڑھے چار برس تک آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اس وقت آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور ہیں جنہیں گزشتہ برس دسمبر میں اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG