رسائی کے لنکس

پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ، دو ہلاک


حالیہ مہینوں میں فائرنگ سے دونوں جانب نقصان ہو چکا ہے۔ فائل فوٹو
حالیہ مہینوں میں فائرنگ سے دونوں جانب نقصان ہو چکا ہے۔ فائل فوٹو

فائرنگ سے ہلاک ہونے والی پاکستانی لڑکی کا تعلق ظفر وال سیکٹر کے چک نہلا سے تھا جب کہ آٹھ سالہ زخمی مرسلین سیکٹر شکرگڑھ کے چک بھیکا کا رہائشی تھا۔

پاکستان اور بھارت کے حکام کے ایک دوسرے پر فائرنگ بندی کی خلاف ورزی میں پہل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ واقعے میں دونوں جانب دو افراد ہلاک اور کم ازکم آٹھ زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈی پر ہفتہ کو بھارت کی ’بارڈر سکیورٹی فورس‘ کی مبینہ بلا اشتعال فائرنگ سے ایک 13 سالہ لڑکی سمیرا ہلاک ہو گئی جب کہ شکر گڑھ سیکٹر میں سرحد پار فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچہ مرسلین زخمی ہو گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق پاکستانی اہلکاروں نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

بیان کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کا تعلق ظفر وال سیکٹر کے چک نہلا سے تھا جب کہ آٹھ سالہ زخمی مرسلین سیکٹر شکرگڑھ کے چک بھیکا کا رہائشی تھا۔

ادھر بھارتی حکام کے مطابق کہوٹہ سیکٹر میں سرحد پار سے پاکستانی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ورکنگ باؤنڈی پر فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی رینجرز کے دو اہلکار جب کہ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG