رسائی کے لنکس

پاکستان: نیٹو کیلیے ایندھن لے جانے والے چار ٹینکرز تباہ


پاکستان: نیٹو کیلیے ایندھن لے جانے والے چار ٹینکرز تباہ
پاکستان: نیٹو کیلیے ایندھن لے جانے والے چار ٹینکرز تباہ

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکے میں پڑوسی ملک افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کیلیے ایندھن لے جانے والے چار ٹینکر تباہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ افغانستان سے ملحقہ شمال مغربی پاکستانی قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں اس وقت ہوا جب آئل ٹینکرز افغان سرحدی مقام طورخم کے نزدیک ایک پارکنگ ایریا میں کھڑے تھے۔

فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ شدت پسند افغانستان جانے والی نیٹو سپلائی کو پاکستانی سرحدی علاقوں میں اکثر و بیشتر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کو درکار آلات، گاڑیوں، ایندھن اور دیگر سامان کا بیشتر حصہ سمندرکے ذریعے پاکستان پہنچتا ہے جہاں سے اسے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG