رسائی کے لنکس

ہوبارٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست کا اندیشہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پہلے ہی دو –صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دِن کھیل کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم یقینی خطرے سے دوچار نظر آرہی ہے۔

اتوار کو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 219رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی جِس میں کیٹچ نے 103 اور رِکی پونٹنگ نے 89نمایاں رنز سکور کیے۔ اِس طرح آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 438رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔

میچ کے چوتھے روز 438رنز کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز ایک بار پھر ناکام نظر آئے، اور جب پاکستان کے 103رنز چار وکٹ گِر چکے تھے اُس وقت شدید بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جِس کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کا کھیل ضائع ہوا۔

پاکستان کی طرف سے عمران فرحت 14، سلمان بٹ آٹھ، محمد یوسف 23 اور عمر گل 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سابق کپتان شعیب ملک 18 اور خرم منظور 23رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اِس طرح، پاکستان کو شکست سے بچنے کے لیے 335رنز مزید درکار ہیں، جب کہ آسٹریلیا کو جیت کے لیے پاکستان کے چھ وکٹ کی ضرورت ہے، اور میچ کا ایک دِن ابھی باقی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں پہلے ہی دو –صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG