رسائی کے لنکس

شارجہ: ٹاس جیت کر آسٹریلیا کی پہلے بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکے گے۔

شارجہ میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

43 اورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 212 اسکور بنائے۔

ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتے تو پہلے کھیلنے کا ہی فیصلہ کرتے، تاہم رات کو ممکنہ اوس پڑے کے پہلو کو دیکھتے ہوئے پہلے باﺅلنگ کرنا بھی پاکستان کے لیے بہتر فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

35 سالہ اسپنر ذوالفقار بابر اپنے کئیر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔ ذوالفقار بابر اس سے قبل پاکستان کے لیے سات ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

سابق کپتان محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکے گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنے تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان مائیکل کلارک اور شین واٹسن کے بغیر میدان میں اتری ہے۔

دبئی میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں، آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم: مصباح الحق (کپتان) احمد شہزاد،اسد شفیق، انور علی، شاہد آفریدی، فواد عالم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، رضا حسن، ذوالفقار بابر اور محمد عرفان۔

آسٹریلیا کی ٹیم:راجر بیلی (کپتان) ایرن فنچ،بریڈ ہیڈن، ڈیوڈ وارنر،سٹیفن سمتھ ،جیمز فالکنر، مچل جانسن،گلین میکسویل،شین ایبٹ، ڈبلیو رچرڈسن اور نیتھن لائن۔

XS
SM
MD
LG