رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 150 رنز سے جیت لیا


آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 150 رنز سے جیت لیا
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 150 رنز سے جیت لیا

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 150 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

جمعے کو میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی طرف سے 440 رنز کے ہدف کو عبور کرنے کی کوشش میں پاکستانی ٹیم 289 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگزمیں 114 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ چوتھے دن کے آغاز پراسے میچ جیتنے کے لیے مزید 326 رنز درکار ہیں۔ دوسری اننگز میں ابتدائی بلے باز سلمان بٹ 92رنزکے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے نارتھ نے چھ، سمتھ نے تین اور ہلفن ہائیوس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 440 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 253 رنز کے جواب میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں کیٹچ نے سب سے زیادہ 83 رنز انفرادی رنز بنائے، انھوں نے پہلی اننگز میں بھی 80 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل نے چار اور محمد آصف نے تین دانش کنیریا دو شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان شاہد آفریدی تقریباً چار سال کے بعد ٹیسٹ میچ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ عمر امین اور اظہر علی پاکستان کی طرف سے پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جب کہ آسٹریلیا کی طرف سے ٹم پین اور اسٹیون اسمتھ اپنے کیریر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان دو،صفر سے جیت چکا ہے۔

گذشتہ دو برسوں کے دوران سکیورٹی خدشات کی بنا پر دوسری ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری رہی ہیں اور گذشتہ سال مارچ میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد یہ صورتحال اور بھی خراب ہوگئی۔ اس تناظر میں پاکستانی ٹیم ملک سے باہر ہی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر مجبور ہے۔

گذشتہ سال دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور قومی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی جس پر ملک بھر میں ٹیم کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

XS
SM
MD
LG