رسائی کے لنکس

logo-print

آسٹریلیا نے اذلان شاہ ہاکی کپ جیت لیا


پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان ملائیشیا کو تینن، دو سے شکست دے کر کپ جیت لیا۔

اتوار کو کھیلے گئے دیگر میچوں میں جنوبی کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے اس میچ میں چار، دو سے کامیابی حاصل کی۔


اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پانچ میچ کھیلے، جس میں سے اسے صرف ایک میں کامیابی ملی جب اس نے دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا تھا۔

دو میچوں میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور دو میچ برابر رہے۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں چھ گول جبکہ تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔

میزبان ملائیشیا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابر کھیلنے کے بعد جنوبی کوریا سے بھی میچ برابر رہا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا شریک ہیں۔
XS
SM
MD
LG