رسائی کے لنکس

سرمائی اولمپکس، پاکستانی ایتھلیٹس نے 11 تمغے جیت لئے


2017 کے سرمائی اولمپک گیمز میں دنیا کے110 ممالک کے 3000 سے زائد خصوصی ایتھیلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹس نے آسٹریا کے شہر ریمساؤ میں جاری خصوصی اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ایک دو نہیں پورے 11تمغے اپنے نام کرلئے ہیں۔

ان تمغوں میں سونے کےدو ، چاندی کے پانچ اور کانسی کے چار تمغے شامل ہیں۔زیادہ تر تمغے 200 اور 100میٹر کی ریس میں جیتے گئے۔

پاکستانی ایتھلیٹ حذیفہ قاضی نے 200 میٹر کی ’اسنو شو ریس‘ میں گولڈ میڈل جیتا۔ محمد حمزہ اسلم نے دوسو میٹر ریس میں ہی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

فرح احسن نے بھی 200 میٹر ریس میں حصہ لیا اور وہ بھی پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ لینے میں کامیاب ہوگئیں۔

حذیفہ قاضی اپنی جیت پر پھولے نہیں سمائے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ’ پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرکے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔‘ انہوں نے اگلی بار بھی اولمپک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صباحت طارق نے خواتین کی 100میٹر اسپرنٹ ریس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ان کے مقابلے میں مردووں کی 100میٹر ریس میں ایک مرتبہ پھر حذیفہ قاضی اور پرویز احمد نےچاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ادھر دو دیگر ایتھلیٹس فاطمہ عامر اور محمد عبداللہ نے طائی کووانڈو میں بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

موسم سرما 2017 کے اولمپک گیمز میں دنیا کے110 ممالک کے 3000 سے زائد خصوصی ایتھیلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG