رسائی کے لنکس

بلوچستان: دو دھماکوں میں 13 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں شدت پسند سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعرات کو دو مختلف اضلاع میں بم دھماکوں سے تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک بازار میں ہوا جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دوسرا دھماکا ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہوا جہاں سڑک میں نصب بم سے سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق اس حملے میں تین اہلکار ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں شدت پسند سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔


دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بلوچستان میں بدامنی کے مقدمے کی سماعت کر رہا ہے اور جمعرات کو ہونے والی کارروائی میں عدالت میں صوبائی حکام کو ایک بار پھر ہدایت کی کہ وہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے موثر کارروائی کریں۔
XS
SM
MD
LG