پاکستان نے پیر کو کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔ پیر کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل ہوا اور نصف گھنٹے سے بھی پہلے میچ کا فیصلہ ہو گیا۔
کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح

1
پاکستانی کرکٹر عابد علی کپتان اظہر علی کے ساتھ ٹرافی تھامے ہوئے ہیں۔ عابد علی میچ اور سیریز دونوں کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

2
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں۔

3
کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

4
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے۔