رسائی کے لنکس

ڈیرہ غازی خان میں بم دھماکے، 41 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امدادی کارکنوں اور عینی شاہدین نے تبایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قریب ’سخی سرور دربار‘ نامی ایک صوفی درگاہ کے احاطے میں اتوار کی سہ پہر یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکوں میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگے۔

جائے وقوعہ پر موجود ایک امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ناطق حیات نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودکش بمبار کی لاش سے بندھی جیکٹ سے بظاہر ایسے لگتا ہے کہ وہ جسم سے بندھے بارود میں بھرپور دھماکا کرنے میں ناکام رہا ورنہ دوسری صورت میں جانی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہوتا۔

اُنھوں نے بتایا کہ 100 سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک درجن سے زائد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ٹیلی فون کرکے اس حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر سرکاری فوج کے حملوں کا جواب ہے۔

XS
SM
MD
LG