رسائی کے لنکس

نوشہرہ: بم دھماکے میں نو ہلاک


زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع نوشہرہ میں جمعہ کو ایک مسجد کے احاطے میں بم دھماکے سے صوبائی عہدیداروں کے مطابق نو افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے ہیں۔

سینیئر صوبائی وزیر بشیر بلور نے بتایا کہ یہ دھماکا اکبر پورہ اخوند پنجی بابا کے مزار کے قریب مسجد میں ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور اُن کے بقول ابتدائی معلومات کے مطابق اس میں دو سے تین کلو گرام بارود استعمال کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ زخمیوں کو نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG