رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان بم دھماکے میں پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک


حکام نے بتایا ہے کہ منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس افسر کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم12افراد ہلاک اور11 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اقبال خان ،اُن کے محافظ اور ڈرائیور کے علاوہ دوبچے اور ایک خاتون بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بھی بچے شامل ہیں۔ بم سڑک کے کنارے کھڑی سائیکل میں نصب تھے جس میں ریمورٹ کنڑول سے دھماکا کیا گیا۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیر ستان میں فوجی آپریشن کے بعد بڑی تعداد میں بے دخل ہونے والے خاندان ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گھر افراد کے لیے قائم عارضی خیمہ بستیوں اور اپنے عزیزو اقارب کے ہاں رہ رہے ہیں۔

ڈیر ہ اسماعیل خان میں اس سے قبل بھی شدت پسندپولیس کو نشانہ بنانے کے علاوہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG